Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران میں عام انتخابات کا آغاز ، رہبر انقلاب اسلامی نے اپنا ووٹ ڈال دیا

آج اسلامی جمہوریہ ایران میں مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور سب سے پہلے رہبر انقلاب اسلامی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا 

 سحرنیوز/ ایران : آج صبح آٹھ بجے سب سے پہلے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی میں حاضر ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا- 

 آپ نے اس دن کو مبارک دن قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ میں یہاں پر سفارش کرنا چاہتا ہوں  کہ جیسا کہ خداوندعالم قرآن میں ارشاد فرما رہا ہے فاستبقو الخیرات یعنی  نیک کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت کرو- لہذا ہم ایرانی عوام سے یہی کہیں گے وہ پہلی فرصت میں  ہی جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کریں

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ دنیا کے بہت سے لوگوں کی نظریں ایران میں آج ہونے والے انتخابات پر ہیں اور دوست اور بدخواہ دونوں آج کے انتخابات کو دیکھ رہے ہیں۔ اس لئے دوستوں کو خوشحال اور بد خواہوں کو مایوس کردیں-

آپ نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ جو لوگ اس میں مردد ہیں ان سے یہی کہوں گا کہ نیک کام میں کسی استخارے کی ضرورت نہیں ہے۔

  یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی 290 اور مجلس خبرگان کی 88 نشستوں پر پورے ایران سے سیاسی جماعتوں کے نمائندے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس