Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  •  ہر ووٹ دشمنوں کے دل میں داغے گئے میزائل کی طرح ہے: میجر جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر ووٹ ایک میزائل کی مانند ہے جو دشمنوں کے دل میں داغا جاتا ہے۔ آج ہمارا ووٹ مزاحمتی محاذ کو امید دیتا ہے اور دشمن کو مایوس کرتا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل  حسین سلامی نے آج صبح کرمان کے گلزار شہدائے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینا ایک قومی فریضہ اور ہم سب کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ایک دینی فریضہ بھی ہے۔  انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمارا ہر ووٹ ایک میزائل کی مانند ہے جو ہمارے مضبوط ترین دشمنوں کے دل میں داغا جاتا ہے، کہا کہ اگر ہمارے عوام ماضی کی طرح ایک طاقتور سیاسی جنگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور دشمنوں پر فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں چاہیے کہ وہ اس میدان میں اتریں اور ووٹ دیں-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ عوام کا آج کا ووٹ اور پولنگ بوتھ پر ان کی موجودگی ، دشمن کے لیے مایوسی اور انقلابی محاذ کے لیے امید کا باعث ہے، اور کہا کہ یقینی طور پر انتخابات ایرانی عوام کے دشمن کے لیے مایوسی کا باعث ہے اور ہر کوئی اس الیکشن میں ضرور حصہ لے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا شہادت اعلی ترین اقدار میں سے ہےاور ایسا نہیں ہے کہ اگر کسی قوم کے ہیرو یا کچھ لوگ شہید ہو جائیں تو لوگ راستہ بھول جائیں۔ نہیں بلکہ شہادت بذات خود ہمارے عوام کے لیے نئی راہیں کھولتی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ یہ دشمنوں کا غلط اندازہ ہے جو سمجھتے ہیں کہ مسلم عوام کو شہید کرکے، مسلمانوں کو خاموش کر سکتے ہیں اور انہیں گھروں میں قید کر سکتے ہیں جبکہ اس کے برعکس ہو رہا ہے-

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جنگ میں جب ایک شخص شہید ہوا تو 10 دیگر جوانوں نے یہ پرچم اٹھایا اور آج بھی ایسا ہی ہے۔ اور سب نے دیکھا کہ حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے ساتھ ہی لوگ اٹھ کھڑے ہوئے- حقیقت میں شہادت ، قیام اور نئی تحریک کے وجود میں آنے کا سبب بنتی ہے-

 

 

 

ٹیگس