Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران: ووٹنگ کا وقت رات 10 بجے تک بڑھا دیا گیا

وزارت داخلہ کے الیکشن آفس نے ملک بھر میں ووٹنگ کا وقت 4 گھنٹے تک بڑھانے کا اعلان کیا اس طرح اب عوام رات 10 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

سحر نیوز/ ایران: ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں میں لوگوں کی کثیر تعداد کی موجودگی کی وجہ سے ووٹنگ کی مدت میں توسیع کی گئی اس طرح اب شام 6 بجے کے بجائے رات 10 بجے تک ایرانی عوام  ووٹ دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ آج ایران میں پارلیمنٹ کی دو سو نوے نشستوں اور مجلس خبرگان کی اٹھاسی نشستوں کے لئے ایرانی عوام ووٹ ڈال رہے ہیں اور ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر اب تک جاری ہے۔

ٹیگس