Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران میں ہونے والے عام انتخابات کی عالمی میڈیا میں وسیع کوریج

عالمی میڈیا نے جمعےکو ایران میں ہونے والےعام انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت کو وسیع کوریج دی ہے اور اس شرکت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقائی اور عالمی اقتدار میں اضافے کا عامل قرار دیا ہے-

سحرنیوز/ ایران: غیر ملکی میڈیا نے ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی،  کے بارہویں دور اور مجلس خبرگان یا جید فقہا کی کونسل کے چھٹے دور کے انتخابات میں عوام کی بھرپور اور پرجوش شرکت کو اپنے ٹی وی چینلوں اور ویب سائٹوں سے براہ راست کوریج دی- اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمنٹ، مجلس شورائےاسلامی، اور مجلس خبرگان کے انتخابات کل صبح جمعے کو آٹھ بجے شروع ہوئے تھے جو رات کو بارہ بجے تک جاری رہے۔ لوگوں کی شرکت اس حد تک زیادہ تھی کہ ووٹنگ کے لئے تین مرتبہ وقت بڑھایا گیا-

برطانوی اخبار گارڈین ، امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز، روئٹرز نیوز ایجنسی ، امریکی ٹی وی چینل سی ای این ، ترکیہ کی نیوز ایجنسی آناتولی ، جرمنی کی نیوز ایجنسی ڈویچہ ولے ، فرانس کے ٹی وی چینل 24 ، اسی طرح نیوز ایجنسی تاس ، رشیا الیوم نیٹ ورک ، المیادین چینل اور المنار چینل اور دیگر چینلوں نے کل ایران میں ہونے والے انتخابات کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا اور رہبر انقلاب اسلامی کے ووٹ ڈالے جانے اور ان کے خطاب کو کوریج دی- امریکی نیوز چینل اے بی سی نے رہبر انقلاب اسلامی کے ووٹ کاسٹ کرتے وقت آپ کے خطاب کی کوریج دیتے ہوئے آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے اس جملے کو اہمیت دی کہ ایران کے سپریم لیڈر نے انتخابات میں شرکت کو دوستوں کے لئے خوشحالی اور دشمنوں کے لئے نا امیدی کا باعث قرار دیا ہے-

ٹیگس