Mar ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • پارلیمنٹ نئی امیدوں اور توقعات کی حامل اورگرانقدر سرمایہ ہے: رہبر انقلاب اسلامی

فقہا کی کونسل مجلس خبرگان کے اراکین نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ ایران: فقہا کی کونسل مجلس خبرگان کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہر نئی پارلیمنٹ کی تشکیل نئی امیدوں اور توقعات کی حامل ہے جبکہ یہ ملک کے لئے ایک قابل استفادہ گرانقدر سرمایہ ہے۔ آپ نے مجلس خبرگان کے بنیادی و اہم امور کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ نئے منتخب ہونے والے اراکین کو چاہئے کہ اس جانب متوجہ رہیں کہ قوم کا مزاج و ذائقہ اور ملک کی سیاسی فضا تلخ نہیں ہونی چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئی منتخب مجلس خبرگان کی تشکیل کو ملک کے سیاسی و سماجی نظام کے لئے شہ رگ حیات قرار دیا۔آپ نے ماہ مبارک شعبان کی عیدوں اور خوشی کی تاریخوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جو چیز نئی مجلس کی تشکیل کو نابود کر سکتی ہے وہ اختلافی باتوں کا پیدا ہونا اور تنازعات کو جنم دینا ہے۔

ٹیگس