ایران گریکو رومن کشتی کے مقابلوں کا چیمپئن
ایران کی گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم نے ترک وہبی امرہ کپ کے مقابلوں میں سونے کے چار، چاندی کے پانچ اور کانسی کے تین ميڈل جیت لئے۔
سحر نیوز/ ایران: ترک وہبی کپ کے بین الاقوامی ریسلنگ مقابلے انطالیہ میں منعقد ہوئے جس میں ایرانی پہلوانوں نے سونے کے چار، چاندی کے پانچ اور کانسی کے تین تمغے جیت لئے۔
ایران کی قومی کشتی کی ٹیم کے پہلوان پویا دادمرز نے پچپن کلو کی کٹیگری میں، سعید اسماعیلی نے سڑسٹھ کلو کی کیٹگری میں، امین کاویانی نژاد نے ستترکلو کی کٹیگری ميں اور محمد ہادی ساروی نے ستانوے کلو کی کٹیگری میں گولڈ میڈل جیتے جبکہ امیررضا دہ بزرگی نے ساٹھ کلو کی کٹیگری میں، علی اسکو نے ستتر کلو کی کٹیگری میں، رسول گرمسیری نے بیاسی کلو کی کٹیگری میں، مہدی بالی نے ستانوے کلو کی کٹیگری میں اور امین میرزازادے نے ایک سو تیس کلو کی کٹیگری میں چاندی کے تمغے اور اسی طرح امیرعبدی نے ستتر کلو کی کٹیگری میں، عباس مہدی زادہ نے بیاسی کلو کی کٹیگری میں اور فردین ہدایتی نے ایک سو تیس کلوکی کٹیگری میں کانسی کے میڈل جیتے۔
ان مقابلوں میں ایران ایک سو چھیاسٹھ پوائنٹس حاصل کر کے چیمپئن بن گیا اور ترکیہ کی ٹیم ایک سو سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور کرغزستان کی ٹیم ستانوے پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔