غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: صدر رئیسی ( مزار اقبال پر صدر رئیسی کی حاضری ( ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i432726-غزہ_سے_متعلق_اصولی_مؤقف_پر_پاکستان_کو_سراہتے_ہیں_صدر_رئیسی_(_مزار_اقبال_پر_صدر_رئیسی_کی_حاضری_(_ویڈیو)
صدر ایران نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: صدر رئیسی ( مزار اقبال پر صدر رئیسی کی حاضری ( ویڈیو)

صدر ایران نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

سحرنیوز/ ایران : صدر ایران ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر علامہ اقبال کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے- پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں ، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے ، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔