May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں خطے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے گیمبیا میں اپنی ملاقات کے دوران خطے اور خاص طور پر غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے -

سحرنیوز/ ایران: موصولہ خبروں کے مطابق گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے پندرہویں اجلاس کے موقع پر ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے غزہ سمیت اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات اور تعاون کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے خطے میں امریکہ کی حالیہ سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تاریخی ریکارڈ اور تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ اپنی وعدہ خلافیوں کو دہراتا ہے اور وہ معاہدوں اور وعدوں کا پابند نہیں ہے۔

امیر عبداللہیان نے فلسطینی عوام اور خطے کے ممالک کے مفادات کے پیش نظر غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے میں استحکام اور سلامتی کی بحالی اور خطےسے جنگ کا خاتمہ تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے خصوصی کوششوں پر زور دیا۔ فیصل بن فرحان نے خطے میں نتن یاہو کے جنگی منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت کے جاری رہنے کو ضروری قرار دیا۔

 

ٹیگس