ہم خود کودوسری ہر قوم سے زیادہ ، کردوں سے نزدیک پاتے ہیں : رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی سے ملاقات میں فرمایا ہے کہ کرد برادری ہمارا حصہ ہے-
سحرنیوز/ ایران : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تخلیقات و تالیفات اور آثار کی نشرو اشاعت کے مرکز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہفت روزہ " خط حزب اللہ " نے پیر 6 مئی کو رہبر انقلاب اسلامی سے عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی کی ملاقات کی تفصیل شائع کی ہے
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہم کردوں سے ، چاہے وہ ایران کے ہوں یا عراق کے، خود کو دوسری ہر قوم سے زیادہ نزدیک پاتے ہیں اور انہیں اپنا حصہ سمجھتے ہیں
رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں کردوں سے ایرانی عوام کی قربت پر زور دیا۔ آپ نےنیچروان بارزانی سے کہا کہ ہم اپنے اور کرد برادری کے درمیان چاہے وہ عراق میں ہوں یا ایران میں، دوسری ہر قوم سے زیادہ قربت پاتے ہیں اور وہ ہمارا حصہ ہیں ۔