May ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  •  اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے : امیر سعید ایروانی

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: موصولہ خبروں کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بین الاقوامی ادارے میں فلسطین کی مکمل رکنیت ان تاریخی ناانصافیوں کا جائزہ لینے کی راہ میں پہلا قدم ہے جو فلسطینی عوام کے ساتھ کی گئی ہیں۔ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے پاس ہونے والی قرار داد میں بجا طور پر کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور چار کے مطابق ، فلسطین میں اس ادارے کی مکمل رکنیت کی ضروری شرائط موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنرل اسمبلی کے فیصلے کو بجا سمجھتا ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کا یہ فیصلہ ایک چھوٹا لیکن فلسطینی عوام کے تئیں عالمی برادری کےعہدوپیمان پر عمل درآمد اور فلسطین کے بعض ذاتی حقوق کے احیا کے حوالے سے حیاتی اقدام ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین نے امن وآشتی نیز اقوام متحدہ کے منشور میں درج فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے اپنی توانائیاں ثابت کردی ہیں بنابریں وہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کا حقدار ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ فلسطین کے برخلاف اسرائيلی حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور اس کی قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے اور اس ادارے کی رکنیت کے لئے نا اہل ہے۔ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسرائيلی حکومت نے عالمی عدالت انصاف کے لازم الاجرا احکام کی خلاف ورزی کی ہے اور غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام، ان کی نسل کشی نیز جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ٹیگس