صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کے بارے میں وزیر داخلہ کی تفصیلات
May ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
وزیر داخلہ احمد وحیدی نے ایران کے نیوز چینل کو بتایا ہے کہ صدر مملکت "خداآفرین" اور "قیز قلعہ سی" ڈیم کا افتتاح کرکے کئی ہیلی کاپٹروں پر مشتمل ایک قافلے سے لوٹ رہے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر ہارڈ لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔
وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب آگے بڑھ رہی ہیں لیکن شدید کوہرے اور نامناسب آب و ہوا کی صورتحال کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے ساتھیوں کے ساتھ رابطہ برقرار ہوا ہے لیکن جغرافیائی پیچیدگیوں کی وجہ سے رابطہ برقرار کرنا مشکل ہے۔