ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کے قریب پہنچ گئیں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i433470-ریسکیو_ٹیمیں_جائے_حادثہ_کے_قریب_پہنچ_گئیں
۔تسنیم نیوز کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ ہلال احمر کی ٹیمیں، ریسکیو ٹیمیں، کوہ پیما اور لوگوں کے گروپ آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں صدر کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے ممکنہ نقاط پر پہنچ جائیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کے قریب پہنچ گئیں

۔تسنیم نیوز کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ ہلال احمر کی ٹیمیں، ریسکیو ٹیمیں، کوہ پیما اور لوگوں کے گروپ آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں صدر کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے ممکنہ نقاط پر پہنچ جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے دو گھنٹوں میں ہوا کی سرد لہر علاقے میں داخل ہونے جا رہی ہے جس سے علاقہ انتہائی سرد ہو جائے گا اور امدادی ٹیموں کی پیش رفت کا امکان ختم ہو جائے گا، اس لیے ریسکیو ٹیمیں اپنی تمام کوششیں کر رہی ہیں تاکہ جلد از جلد حادثے کی جگہ پر پہنچ جائیں.