Jun ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران میں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان مناظرے

سترہ جون سے ایران کے چودہویں صدارتی دور کے امیدواروں کے درمیان ٹیلی ویژن مناظروں کا آغاز ہوگیا اور امیدواروں نے بڑے ہی شائستہ انداز میں عوام کے سامنے اپنے ایجنڈے پیش کئے اور مخالف امیداروں کے سوالوں کا جواب دیا تاہم کسی بھی امیدوار نے کسی امیدوار کے ذاتیات پر حملہ نہيں کیا اور نہ ہی اس کی توہین کی۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے درمیان قومی ٹی وی پر ہونے والے مناظروں میں اس انتخابی دور کے چھے صدارتی امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ اگلا مناظرے بیس جون، اکیس جون، پچیس جون اور چھبیس جون کو انجام پائيں گے۔
صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے شروع کے چار مناظرے مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے رات میں شروع ہوں گے اور بارہ بجے رات تک چار گھنٹے جاری رہيں گے اور اس درمیان معمول کے مطابق ہر شب نو بجے آدھے گھنٹے کے لئے ملکی و عالمی خبروں کا بلٹن بھی نشر کیا جائے گا۔
ایران کے نويں صدر کے انتخاب کے لئے چودہويں صدارتی انتخابات اٹھائيس جون کو کرائے جائيں گےچودھویں صدارتی انتخابات میں چھے امیدواروں سعید جلیلی، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، محمد باقر قالیباف، علی رضا زاکانی، مصطفی پورمحمدی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ٹیگس