ایران میں چودھویں صدارتی انتخابات
ایران میں چودھویں صدارتی انتخابات کے نامزد امیدواروں کی تشہیراتی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
سحرنیوز/ایران: تہران سے ہمارے نمائندے کے مطابق سبھی چھے صدارت امیدوار جہاں ملک کے مختلف شہروں کا سفر کر کے عوام کو اپنے افکار اور منصوبوں سے آشنا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی میں بھی ہر ایک فرد کو انفرادی اور اجتماعی طور پر مساوی طور پر مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ جہاں نامزد امیدوار اپنے مشیروں کے ہمراہ خصوصی ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں میں حصہ لے کر ملک کے اہم مسائل کے حوالے سے اپنے ایجنڈے کو واضح کر رہے ہیں وہیں ہر امیدوار کے سلسلے میں خصوصی دستاویزی پروگرام کی ترتیب دیا گیا ہے جسے میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے۔
سبھی صدارتی امیدواروں کے لئے مناظرے کی خصوصی سیریز بھی آئی آر آئی بی نے آمادہ کی ہے جس کا پہلا ایونٹ پیر کے روز اقتصادی موضوع پر منعقد ہوا۔ اس مناظرے کو ایران بھر میں عوام نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔