ایران نے ایک اور میدان میں امریکہ کو دی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i434502-ایران_نے_ایک_اور_میدان_میں_امریکہ_کو_دی_شکست
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے نیشنس لیگ والیبال کے تیسرے ہفتے میں اپنی پہلی جیت امریکا کی قومی والیبال ٹیم کو شکست دے کر درج کرائی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران نے ایک اور میدان میں امریکہ کو دی شکست

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے نیشنس لیگ والیبال کے تیسرے ہفتے میں اپنی پہلی جیت امریکا کی قومی والیبال ٹیم کو شکست دے کر درج کرائی۔

سحر نیوز/ ایران : ہمارے ذرائع کے مطابق نیشنس لیگ والیبال 2024 کے ابتدائی مرحلے میں گروپ پانچ کے  تیسرے ہفتے کے مقابلے منگل 18 جون کو اسلووینیا کے شہر لیوبلیانا اورگروپ چھے کے مقابلے فلپائن کے شہر منیلا میں شروع ہوئے جو 23 جون تک جاری رہیں گے اور اس درمیان 32 میچ ہوں گے۔

ایران کی قومی والیبال ٹیم بدھ 19 جون کو امریکا کے مقابلے میں اتری اور اس کو تین دو سے شکست دے کر  اپنی پہلی جیت درج کرائی۔

اس طرح اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے امریکا کو تین دو سے  شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کرائی۔