Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی انتخابی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور عوام میں بھی خاصا جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدارتی انتخابات کے سبھی چھے امیدوار اور ان کے حمایتی مختلف شہروں اور حتی قصبوں اور دیہاتوں کا دورہ کرکے عام لوگوں کو اپنی ممکنہ حکومت کے پروگراموں سے آگاہ کر رہے ہيں۔
شہروں میں کارنر میٹنگوں کا بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ سبھی امیدواروں کو سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے بھی عوام سے براہ راست مخاطب ہوکر اپنے آئندہ کے پروگرام کی تفصیلات بتانے کا پورا اور برابر کا موقع دیا جارہا ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ امیدواروں کے درمیان براہ راست ٹیلی ویژن مناظروں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
اس درمیان وزیرداخلہ احمد وحیدی نے کہا ہے کہ انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے منعقد کرانے کی سبھی تیاری مکمل ہوچکی ہے اور اس کے لئے ایک لاکھ اسّی ہزار سرگرم افراد کو لازمی ہدایات جاری کردی گئی ہيں۔

ٹیگس