Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے صدارتی امیدواروں کا دوسرا ٹی وی مباحثہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ گزشتہ رات براہ راست نشر ہوا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی سے گزشتہ رات نشر ہونے والے دوسرے ٹی وی مباحثے کا اصلی موضوع معیشت تھا لیکن اس میں سماجی موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ ایران کے صدارتی امیدواروں کے گزشتہ رات کے ٹی وی مباحثے کے ذیلی موضوعات میں سبسیڈی، غربت کا خاتمہ نیز تعلیم اور نظام صحت کا معیار بلند کرنا بھی شامل تھا۔
دوسرا ٹی وی مناظرہ جمعرات کی رات نماز مغربین کے بعد کسی تمہید کے بغیر ہوا جس میں چودھویں صدارتی الیکشن کے امیدواروں نے ملک اور عوام کی معیشت نیز صحت اور تعلیم کے نظام میں بہترلانے کے حوالے سے اپنے اپنے مجوزہ پروگراموں کی وضاحت کی۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن میں آئندہ جمعہ اٹھائیس جون کو ووٹ ڈالے جائيں گے اور مسعود پزشکیان، محمد باقر قالیباف، سعید جلیلی، علی رضا زاکانی، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی اور مصطفی پور محمدی چھے امیدوار میدان میں ہیں۔

ٹیگس