ایران کی جونیئر فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم، ایشین چیمپئن
ایران کی جونیئر فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم ، پانچ سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت کر ایشیا کی چیمپئن بن گئی۔
سحر نیوز/ ایران: ایشین چیمپئن شپ جونیئر فری اسٹائل ریسلنگ کے مقابلے، پچیس اور چھبیس جون کو اردن کے دارالحکومت امان میں منعقد ہوئےاور ان مقابلوں کے اختتام پر ایرانی ٹیم نے ، اکیاون کلوگرام وزن میں سام ارشد، پچپن کلوگرام وزن میں آرین مہرعلی زادہ ، اکہتر کلوگرام میں ابوالفضل شمسی پور، اسی کلوگرام میں رضا افشار اور بانوے کلوگرام میں امیررضا علی پور نے گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ پینتالیس کلو گرام وزن میں امیرعباس رمضانی اور اڑتالیس کیلو گرام میں امیرعباس علی زادہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ٹیم رینکنگ میں ایران نے ایک سو تراسی پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ جیت لی اور کرغزستان اور قزاقستان کی ٹیمیں بالترتیب ایک سو چھپن اور ایک سواکیاون پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں ۔