Jun ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • دنیا کے 95 ملکوں میں مقیم ایرانی شہری بھی صدارتی انتخابات میں سرگرم

دنیا کے پچانوے ملکوں میں مقیم ایرانی شہری چودھویں صدارتی انتخابات کے لئے اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پورے ایران میں چودھویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ایرانیوں نے بھی پہلے سے طے شدہ پولنگ بوتھوں پر پہنچ کر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

مختلف ممالک میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ویڈیوز اور رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانیوں نے اس بار زيادہ جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیا تاکہ ایران اور ایرانیوں کے مستقبل کے سلسلے میں ایک بڑے فیصلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

بیرون ملک سے متعلق الیکشن کمیشن کے سربراہ علی رضا محمودی کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں تین سو چوالیس پولنگ اسٹیشنوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔

چودھویں صدارتی انتخابات کے لئے بیرون ملک قائم بہت سے پولنگ اسٹیشنوں پر مختلف ممالک کے صحافیوں اور نامہ نگاروں کے نصب کیمروں اور نامہ نگاروں کی موجودگی سے بین الاقوامی سطح پر ان انتخابات کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

ٹیگس