Jul ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی تائیکوانڈو ٹیم عالمی چیپمیئن

ایران کے نگراں صدر نے ملک کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کو جنوبی کوریا میں عالمی چیپمئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں صدر محمد مخبر نے لگاتار دوسری بارعالمی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ جیتنے پر ملک کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

نگراں صدر محمد مخبر نے ایران کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے نام مبارکباد کے پیغام میں ٹیم کے اراکین، کوچ اور مینجمنٹ کے اراکین کی محنتوں اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور خداوند عالم سے ٹیم اور اس سے متعلقہ سبھی ذمہ دار لوگوں کے لئے مزید کامیابیوں کی آرزو کی ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے یکم جولائی کو تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2024 جیت لی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے لگاتار دوسری بار عالمی چیپمیئن شپ اپنے نام کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مردوں کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے جنوبی کوریا میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں، اپنے ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا۔

ٹیگس