بریکس کے رکن ملکوں کو ایران کی تجویز
اسلامی جمہوریہ ایران نے بریکس کے رکن ملکوں کے ایک مشترکہ انفارمیشن نیٹ ورک کے قیام کی تجویز پیش کی ہے
سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بریکس کے رکن ملکوں کے ترجمان کی ایک مشترکہ نشست میں جو چند قطبی نظام اور منصفانہ دنیا جیسے مقاصد کے حصول میں بریکس کے رکن ملکوں کے کردار کے بارے میں منعقد ہوئی، تہران کی تجویز کی وضاحت کی۔
ناصر کنعانی نے اس اجلاس میں جو ماسکو کی میزبانی میں منعقد ہوا، بریکس کے بین الاقوامی مقام کی تقویت، اطلاع رسانی کا مشترکہ ماحول بنانے کے لئے ڈھانچے کے قیام سے متعلق بریکس کے رکن ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کی برقراری، جعلی خبروں کے خلاف مہم اور ڈیجیٹل سفارتکاری اور مصنوعی ذہانت جیسے مواقع سے خارجہ پالیسی اور عام سفارت کاری میں استعمال جیسے مسائل و موضوعات کے بارے میں ایران کے نقطہ نظر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔