Aug ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو انصاف پسند حکومتوں اور اقوام کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا: ایران

غاصب صیہونی حکومت کو انصاف پسند حکومتوں اور اقوام کے طوفان اور غیظ و غضب کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطین میں اپنے جنگی جرائم اور نسل کشی جاری رکھی ہے اور علاقائی نیز عالمی سطح پر دہشت گردی بڑھا دی ہے، اس کو ملت فلسطین کے غم و غصے کے ساتھ ہی دنیا کی انصاف پسند حکومتوں اور اقوام کے غیظ و غضب کے طوفان کا بھی سامنا کرنا ہی پڑے گا۔

ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب دنیا کی انصاف پسند حکومتوں اور اقوام کے غیظ و غضب کا طوفان باغی اور نسل پرست غاصب حکومت کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے فلسطین میں جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے ساتھ ہی دوسرے ملکوں کی ارضی سالمیت اور ان کے قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی کے ذریعے بین الاقوامی امن و استحکام اور سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انھوں نے لکھا کہ اس جعلی حکومت نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ ہی دنیا کی دیگر اقوام کی آتش غیظ و غضب بھی بھڑکا دی ہے اور اب وہ دنیا کی انصاف پسند حکومتوں اور اقوام کی آتش غیظ و غضب کے طوفان سے خود کو بچا نہیں سکتی ۔

ٹیگس