ایران بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ہمیشہ ایک اچھا اور قابل اعتماد دوست رہے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i435944-ایران_بنگلہ_دیش_کے_عوام_کے_لیے_ہمیشہ_ایک_اچھا_اور_قابل_اعتماد_دوست_رہے_گا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ایک اچھا اور قابل اعتماد دوست رہے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ہمیشہ ایک اچھا اور قابل اعتماد دوست رہے گا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ایک اچھا اور قابل اعتماد دوست رہے گا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں ہلاک اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، جن میں کئی افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔
کنعانی نے کہا کہ ایران اس حساس اور مشکل وقت میں مسلمان عوام اور اپنے دوست اور بھائی بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اہم اسلامی ملک میں قانون کی حکمرانی، قوم کا اتحاد، ہم آہنگی، سالمیت اور بنگلہ دیش کے حکام کے دانشمندانہ کردار کے سائے میں ہم بنگلہ دیش میں استحکام اور امن کی تیزی سے واپسی کا مشاہدہ کریں گے۔