Aug ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت، فلسطینیوں کی بنیادی حقوق و آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے: ایران

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر و نمائندے علی بحرینی نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو فلسطینیوں کے بنیادی حقوق و آزادی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے

سحر نیوز/ ایران: جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے ہر طرح کے نسلی امتیاز کو مٹانے سے متعلق کنونشن کی نگراں کمیٹی کے ایک سو تیرہویں اجلاس میں نسلی امتیاز مٹانے اور رواداری کی ثقافت مضبوط بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص ایران کی نئی حکومت کے عزم پر تاکید کی ۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے فلسطین کے نہتھے اور مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی اپارتھائيڈ اور نسل پرست حکومت کے جرائم اور دشمنانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس غاصب حکومت کے جرائم کو فلسطینیوں کی بنیادی آزادی و حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

علی بحرینی نے مغربی حکومتوں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم کے خلاف ظالمانہ یکطرفہ جبری و ظالمانہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کنونشن کی بعض شقوں کو عملی جامہ پہننے میں ایک رکاوٹ کے عنوان سے یکطرفہ جبری اقدامات کے نتائج پر کمیٹی کی اراکین کی توجہ کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس