Aug ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • پیرس پیراولمپکس؛ ایرانی کھلاڑی نے پہلا تمغہ جیت لیا

ایران نے پیرس پیرالمپکس میں اپنے تمغوں کا کھاتا کھولتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  پیرس پیرالمپکس میں ایران کو پہلا تمغہ انڈر ایٹین تائیکوانڈو کی باون کلوگرام کی کیٹیگری میں زہرا رحیمی نے دلوایا۔ ایران کی نمائندہ کھلاڑی کا فائنل میں مقابلہ منگولیہ کی اولان بایار سے ہوا جس میں ان کی حریف نے مقابلے کو پانچ دو سے اپنے نام کیا۔ ایرانی خواتین کی پیرائیکوانڈو تاریخ میں یہ پہلا تمغہ ہے۔
اس سے قبل زہرا رحیمی نے سیمی فائنل میں جارجیا کی حریف چاپاریدزہ کو چھے صفر سے ہرایا تھا جبکہ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ برازیل کی ماچادو سے ہوا تھا جس میں وہ ایک سخت مقابلے کے دوران چھے چار کے فرق سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔
خیال رہے کہ پیرس میں جاری پیرالمپکس مقابلوں میں کھیل کی اس کیٹیگری میں بیالیس ممالک سے ایک سو بیس کھلاڑی شریک ہیں۔

ٹیگس