امریکا نے ایران کی جوڈ کاتا ٹیم کو عالمی جوڈو مقابلوں میں شرکت کے لئے ویزا نہیں دیا
امریکا نے نے کھیل کود کو بھی سیاست پر قربان کرتے ہوئے ایران کی قومی جوڈ کاتا ٹیم کو ویزا نہیں دیا جس کی وجہ سے ایران اس سال عالمی جوڈو کاتا مقابلوں میں حصہ لینے سے محروم ہوگیا۔
سحرنیوز/ایران: اس سال جوڈ کاتا کے عالمی مقابلے دو ماہ بعد امریکا کی میزبانی میں شروع ہورہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق میزبان ملک نے ایران کی جوڈو فیڈریشن کو ان مقابلوں میں شرکت کا سرکاری دعوت بھبیجا تھا اور فیڈریشن نے چندہ ماہ قبل ہی اپنی ٹیم کے لئے ویزاحاصل کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات انجام دے دیئے تھے۔
ایران کی جوڈو فیڈریشن نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ اس نے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والی ایرانی ٹیم کے اراکین کے انٹرویو کے حوالے سے آرمینیا اور ترکیہ میں امریکی سفارتخانے کے ساتھ کئی بار ضروری مشاورت کی اور بالآخر آرمینیا میں امریکا کے سفارت خانے نے انٹرویو کے لئے 3 ستمبر 2024 کی تاریخ معین کی۔
ایران کی قومی جوڈو فیڈریشن کے بیان کے مطابق طے شدہ پروگرام کے تحت ایرانی ٹیم کے اراکین سبھی ضروری دستاویزات کے ساتھ کل یعنی تین ستمبر کی صبح آرمینیا میں امریکی سفارت خانے پہنچ گئے لیکن امریکی سفارت خانے نے، اولمپک تحریک کے منشور کو نظرانداز کرتے ہوئے غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب طرزعمل کا مظاہرہ کیا اور سیاسی محرکات کے تحت ایرانی ٹیم کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ ایران کی قومی جوڈ کاتا ٹیم نے چار سال کی معطلی کے بعد گزشتہ سال ابوظبی عالمی جوڈو ٹورنا منٹ میں ایک کانسی اور دو سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔