صدر پزشکیان عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل پہنچ گئے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i436922-صدر_پزشکیان_عراقی_کردستان_کے_دارالحکومت_اربیل_پہنچ_گئے_ویڈیو
ایرانی صدر پزشکیان عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل پہنچ گئے ہیں جہاں نیچروان بارزانی نے ان کا استقبال کیا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran

ایرانی صدر پزشکیان عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل پہنچ گئے ہیں جہاں نیچروان بارزانی نے ان کا استقبال کیا۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان عراقی کردستان کے اعلی حکام کی دعوت پر اربیل پہنچ گئے ہیں۔ اربیل کے ہوائی اڈے پر کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی نے صدر پزشکیان کا استقبال کیا۔ صدر پزشکیان کردستان میں وزیراعظم مسرور بارزانی اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی اور دیگر اعلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ کسی ایرانی صدر کا عراقی کردستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔