اسپیس سے ایران کو ملنے لگے سگنل، "چمران 1" سیٹلائٹ نے کیا کمال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i437007-اسپیس_سے_ایران_کو_ملنے_لگے_سگنل_چمران_1_سیٹلائٹ_نے_کیا_کمال
ایران کے چمران-1 سیٹلائٹ نے خلا سے سگنل بھیجنا شروع کر دیا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • اسپیس سے ایران کو ملنے لگے سگنل،

ایران کے چمران-1 سیٹلائٹ نے خلا سے سگنل بھیجنا شروع کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح چمران 1 تحقیقی سیٹلائٹ قائم- 100 سیٹلائٹ لانچر کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا ۔

 چمران 1 ریسرچ سیٹلائٹ کو ایران الیکٹرانک انڈسٹریز اسپیس گروپ صا ایران نے ایرو اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور نالج بیسڈ نجی کمپنیوں کے تعاون اور شراکت  سے تیار کیا ہے۔

اس سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 60 کلوگرام ہے اور اس کا بنیادی مشن ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی جانچ کرنا ہے۔

قائم- 100 سیٹیلائٹ لانچر ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے۔ اسے پاسداران انقلاب فوج کے ایرو اسپیس یونٹ کے ماہرین نے  تیار کیا ہے۔ یہ لانچر اپنے دوسرے آپریشن میں چمران 1 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ  خلاء میں پہنچانے میں کامیاب رہا تھا۔