Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • صیہونی ذرائع ابلاغ: ایران کے حملے میں نواتیم چھاونی کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے

ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے  کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے "نواتیم" کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صہیونی اخبار "معاریو" نے لکھا ہے کہ ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں صحرائے نقب  میں واقع "نواتیم" فضائی اڈے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

اس اخبار نے مزید لکھا: ایران کے میزائل حملے میں نواتیم  ایئربیس کو پہنچنے والے نقصان کا اسرائیل کے فضائی دفاع پر منفی اثر پڑے گا۔

ناواتیم ایئر بیس بئر السبع  شہر کے قریب صحرائے نقب میں واقع ہے اور اس کے رن وے کی لمبائی 3400 میٹر تک ہے۔ یہ اڈہ صیہونی حکومت کے F-35 طیاروں کا مرکزی ہینگر اور ٹھکانہ ہے۔

خبر رساں ذرائع نے اس اڈے کو پہنچنے والے نقصان کی ایک ویڈیو کلپ شائع کی ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی نے منگل کی رات صیہونی حکومت پر میزائل حملے کی اطلاع دی تھی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کی بنیاد پر صرف اپنے جائز دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے صرف صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور بعض دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اسلامی افواج کے میزائل آپریشن اور غزہ اور لبنان میں کشیدگی کے بارے میں فون پر بات کی۔

سید عباس عراقچی نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے اور تہران میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد 2 ماہ سے زائد عرصے تک ایران کی تحمل کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ گفتگو میں غزہ اور لبنان پر صیہونی جارحیت اور اسرائیل مذموم عزائم کی جانب سے اشارہ کیا۔

 

ٹیگس