ایران کی ایر ڈیفنس فورس کی قدردانی، حکومت ایران کی ترجمان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i438259-ایران_کی_ایر_ڈیفنس_فورس_کی_قدردانی_حکومت_ایران_کی_ترجمان
حکومت ایران کی ترجمان نے ایران کی ایر ڈیفنس فورس کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فورس نے ایرانی قومی فخر کو برقرار رکھا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۵:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی ایر ڈیفنس فورس کی قدردانی، حکومت ایران کی ترجمان

حکومت ایران کی ترجمان نے ایران کی ایر ڈیفنس فورس کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فورس نے ایرانی قومی فخر کو برقرار رکھا ہے۔

سحرنیوز/ایران: حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایران کی ایر ڈیفنس فورس قابل ستائش ہے کہ جس نے اپنے اقدامات سے ایرانی قوم کے فخر کو برقرار رکھا۔ انہوں نے ارنا سے گفتگو میں ایران کے بعض فوجی مراکز پر صیہونی حکومت کے حملے اور اس حملے پر ایران کی ایرڈیفنس فورس کے قابل قدر ردعمل کے بارے میں کہا کہ ایرانی عوام، اپنے ملک کی دفاعی توانائی پر فخر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں بہت ہی معمولی نقصان پہنچا اور حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔ حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایران کی ایر ڈیفنس فورس نے جس طرح سے اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور اس حملے کو ناکام بنایا وہ قابل قدر اور قابل ستائش اقدام ہے۔