Oct ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کی انڈر ٹوئنٹی ریسلنگ ٹیم ورلڈ چیمپئن

ایران کی انڈر ٹوئنٹی تھری ریسلنگ ٹیم نے سات رنگا رنگ تمغے جیت کر البانیہ میں اوپن ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر ٹوئنٹی تھری ریسلنگ ٹیم نے البانیہ کے شہر تیرانہ میں منعقدہ عالمی انڈر ٹوئنٹی تھری فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں تین طلائی تمغے، ایک چاندی کا تمغہ اور تین کانسی کے تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔

ایران کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کے کھلاڑی مہدی یوسفی نے اناسی کلوگرام وزن میں، امیر حسین فیروز پور نے بانوے کلوگرام وزن میں امیر رضا معصومی نے ایک سو پچیس کلوگرام وزن میں گولڈ میڈل جیتے جبکہ مہید حاجیلوئیان نے ستانوے کلوگرام وزن میں چاندی کا تمغہ ، علی مومنی نے ستاون کلوگرام وزن میں ، ابراہیم خواری نے اکسٹھ کلوگرام وزن میں اورعباس ابراہیم زادہ نے سترکلوگرام وزن میں کانسی کے تمغے جیتے۔

ان مقابلوں میں جمہوریہ آذربائیجان اور جاپان کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

ٹیگس