ایران میں چوتھا بین الاقوامی اولمپیاڈ
Oct ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں دنیا کے پینسٹھ ملکوں کے چار ہزار سے زائد شرکا کے ساتھ چوتھا بین الاقوامی اولمپیاڈ اکتیس اکتوبر اور یکم نومبر کو آنلائن منعقد ہو رہا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: انٹرنیشنل کمبائن اولمپیاڈ کی بنیاد چار سال قبل ایران نے رکھی تھی جو ریاضی، کمپیوٹر اور مصنوعی ذہانت میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو آن لائن پرکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس سال ایران آن لائن کمبائن اولمپیاڈ کی میزبانی کر رہا ہے جو کمپیوٹر تھیوری اور مصنوعی ذہانت کا امتزاج ہے۔ یہ اولمپیاڈ اکتیس اکتوبر اور یکم نومبر کو منعقد ہو رہا ہے جس میں پینسٹھ ممالک کے چار ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔
ارنا کے مطابق، ایرانی طلباء نے اس سال اولمپیاڈ میں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمغوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر ہیں۔