Nov ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک اور چھ کو گرفتار کرلیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے تفتان میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور دس اہلکاروں کی شہادت کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سیکورٹی فورسز کو قابل ذکر کامیابی ملی ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں چار شرپسند ہلاک اور چھ کو گرفتار کرلیا گيا۔
گذشتہ ہفتے سے اب تک مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر چودہ دہشت گردوں کو گرفتار اور آٹھ کو ہلاک کیا گيا ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتان حملے میں ملوث گروہ کے مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے امریکی ساختہ ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مزاحمتی محاذ پر سفاک اسرائیلی حکومت کی ناکامی اور اس منحوس حکومت کی اسلامی ایران کے بعض علاقوں پر جارحیت کے بعد چھبیس اکتوبر کو کرائے کے دہشت گردوں نے ایک کارروائی میں ایران کے دس بہادر اور مخلص اہلکاروں کو شہید کردیا تھا-

ٹیگس