Nov ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت ہماری جوابی کارروائی کا انتظار کرے، جنرل علی فدوی

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے مقبوضہ فلسطین میں ایران کے بڑے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ہمارے جوابی آپریشن وعدہ صادق 3 کا انتظار کرے۔

سحرنیوز/ایران: پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے المسیرہ ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ہم، ایران کو آپریشن وعدہ صادق 3 سے روکنے کے لئے امریکا اور صیہونی حکومت کے پیشگی حملے کو بعید نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور استقامتی محاذ تیار ہے اور صیہونی ہمارے مقابلے کی توانائی نہیں رکھتے۔ جنرل فدوی نے کہا کہ صیہونی ہمارے جوابی حملے کے منتظر رہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا کہ ہمارے ہتھیاروں کے گوداموں میں کافی اسلحے اور صیہونیوں پر وار لگانے کی  بھرپور توانائی پائی جاتی ہے۔
جنرل علی فدوی نے کہا کہ صیہونی حکومت کا جغرافیا بہت چھوٹا اور اس حکومت کے اندر ہمارے اہداف کا بینک بہت بڑا ہے۔

ٹیگس