آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی تہران پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i438769-آئی_اے_ای_اے_کے_سربراہ_رافائل_گروسی_تہران_پہنچ_گئے
آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی تہران پہنچ گئے

آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق، ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کا استقبال ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کیا۔ وہ اپنے دورہ تہران میں ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
رافائل گروسی آج صبح ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے مذاکرات کرنےوالے ہیں۔ اس کے بعد رافائل گروسی اور محمد اسلامی ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس میں ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار شریک ہوں گے۔