ایران: سپاہ پاسداران کے آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک و گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i438982-ایران_سپاہ_پاسداران_کے_آپریشن_میں_14_دہشت_گرد_ہلاک_و_گرفتار
ایران کی سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کے خلاف آپریشن، کرتے ہوئے14 دہشتگردوں کو ہلاک اورگرفتارکرلیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران: سپاہ پاسداران کے آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک و گرفتار

ایران کی سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کے خلاف آپریشن، کرتے ہوئے14 دہشتگردوں کو ہلاک اورگرفتارکرلیا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انسداد دہشت گردی فورسز نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 11 کوگرفتارکرلیا۔

انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان جنرل احمد شفائی نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی انسداد دہشت گردی فورس نے آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔