Nov ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • ایرانی آرمی چیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی: ایرانی بحریہ نے دنیا کی کئی بحری طاقتوں کی اجارہ داری ختم کردی

ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہماری بحریہ نے رہبر کی قیادت اور دور اندیشی سے دنیا کی کئی بحری طاقتوں کی اجارہ داری ختم کردی ہے اور سرحدوں سے آگے اپنی صلاحیت اور مہارت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران:جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پیر کے روز آرمی نیوی ڈے کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ایڈمرل سے ملاقات میں ایران نیوی کی کاوشوں کو سراہا اور کھلے پانیوں میں ایرانی بحری بیڑے کی موجودگی میں توسیع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اس موجودگی کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ رہبر کی قیادت اور دور اندیشی سے ایرانی بحریہ نے دنیا کی کئی بحری طاقتوں کی اجارہ داری ختم کردی ہے اور سرحدوں سے آگے اپنی صلاحیت اور مہارت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے بحری فوج کے ہر قسم کے میزائلوں، ڈرونز اور ریڈاروں سے لیس سطح اور زیر زمین جہازوں اور آبدوزوں کے ڈیزائن اور پروڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے، فوج کے امدادی، تربیتی اور معلوماتی مشن کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک سو سے زائد بحری بیڑوں کی شرکت کے ساتھ ساتھ مشترکہ ریسکیو اور سیکورٹی مشقوں کی تعریف اور قومی مفادات کے تحفظ  اور مختلف حساس علاقوں میں اس موجودگی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ 75ویں بحری بیڑے کا مشکل مشن، اور اس کے بعد 86 ویں بحری بیڑے کا سب سے طویل اور سب سے بڑا بحری مشن ایرانی قوم اور عالم اسلام کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے۔

ٹیگس