پیرا تائیکوانڈو مقابلوں میں ایران نے رقم کی تاریخ، جیتے پانچ گولڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i439263-پیرا_تائیکوانڈو_مقابلوں_میں_ایران_نے_رقم_کی_تاریخ_جیتے_پانچ_گولڈ
ایران کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے بحرین کے انٹرنیشنل مقابلے میں 5 گولڈ میڈل سمیت 8 میڈل جیت لیے۔
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • پیرا تائیکوانڈو مقابلوں میں ایران نے رقم کی تاریخ، جیتے پانچ گولڈ

ایران کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے بحرین کے انٹرنیشنل مقابلے میں 5 گولڈ میڈل سمیت 8 میڈل جیت لیے۔

 سحرنیوز/ایران: موصولہ اطلاعات کے مطابق، بحرین انٹرنیشنل پیرا تائیکوانڈو مقابلے 15 ممالک کے 56 تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ منامہ میں منعقد ہوئے۔

ایران کی ٹیم، جو پیرا ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کی تیاری کر رہی ہے، بحرین کے انٹرنیشنل پیرا تائیکوانڈو مقابلوں میں 5 گولڈ اور 3 برونز میڈل کیساتھ چیمپئن بن گئی۔

زھرہ رحیمی، آیلار جامی، امیر حسین علیزادہ، امیر محمد حقیت شناس اور ابوالفضل ایمانی نے گولڈ میڈل جبکہ نرگس جوادی، رزا ابراھیمی اور رومینا چمسورکی نے برونز میڈل جیتے۔