یورپی ٹرائیکا کے الزامات بے بنیاد، ایرانی مندوب
اقوام متحدہ ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے ایران کے خلاف یورپی ٹرائیکا کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قرار داد بائيس اکتس کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام یورپی ٹرائیکا کے خط کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے مذکورہ دونوں اداروں کے سربراہوں کے نام اپنے مراسلے میں فرانس جرمنی اور برطانیہ کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی محرکات کا حامل قرار دیا ہے۔
انھوں نے اپن مراسلے میں یورپی ٹرايیکا کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات، جامع ایٹمی معاہد سے امریکا کے یک طرفہ اور غیر قانونی طورپر نکل جانے اور یورپی ٹرائیکا یک وعدہ خلافیوں کے جواب میں انجام دیئے گئے ہیں اور جے سی پی او اے کی دفعہ چھبیس اور چھتس کے مطابق ہیں۔
اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یورپی ٹرائیکا نے پابندیاں ختم کرنے کے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جہازرانی نیز شہری ہوابازی سمیت مختلف شعبوں پر نئی پابندیاں لگاکر معاندانہ پالیسیاں جاری رکھی ہیں۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونس کے سربراہوں کے نام اس مراسلے میں آئی اے ای اے کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے شفاف اور تعمیری تعاون کا ذکر کرتے ہوئے، سیف گارڈ معاہدے کی پابندی نہ کرنے کے یورپی ٹرائیکا کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔
مراسلے میں یورپی ٹرائیکا سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ جے سی پی او اے اور قرار داد بائیس اکتس کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اپنے مراسلے میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس سے ایران مخالف قرار داد منظور کرانے کے امریکا اور یورپی ٹرائیکا کے اقدام کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔