Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۶:۵۰ Asia/Tehran
  • مشہد مقدس میں منعقدہ ای سی او کے28 ویں اجلاس کی نمائش میں رضوی ہاسپٹل کی شرکت

رضوی اسپشلیٹی ہاسپٹل ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں اپنے صلاحیتوں اور خدمات کو متعارف کرانے کے لئے ای سی او کے رکن ممالک کے 28 ویں اجلاس کی نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ای سی او کے رکن ممالک کا دو روزہ 28ویں اجلاس اس وقت مشہد مقدس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ’’قصر الضیافہ‘‘ ہوٹل میں ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ رضوی ہاسپٹل، ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں نیشنل ماڈل ایکسپورٹر اور ای سی او کی نمائش کے اسپانسرز میں سے ایک ہے، رضوی ہاسپٹل جو کہ آستان قدس رضوی سے منسلک ہے اس کی ہیلتھ ٹورزم سے متعلق خدمت کو خطے میں توسیع دینے کے مقصد سے اوررضوی ہاسپٹل کی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لئے اس نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔
اس وقت رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن محور ہاسپٹل کے منیجرز اور عہدیداروں کے ایک وفد کے ہمراہ ای سی او کی نمائش میں لگائے جانے والے ہاسپٹل کے بوتھ پر موجود ہیں تاکہ ای سی او کے رکن ممالک کے معزز مہمانوں کے ساتھ آراء کا تبادلہ کر سکیں۔  اس وقت مشہد مقدس میں ای سی او کے رکن ممالک کا اجلاس منعقد ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ سال سے اس کی صدارات قزاقستان کو دی جائے گی۔ ای سی او کے رکن ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کا تجاری حجم سالانہ بیس بلین ڈالر ہے، اس کے قیام کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک علاقائی ممالک میں تجارت کی توسیع ہے ۔

ٹیگس