Dec ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران، آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ، وزير خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے رافائل گروسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران اب بھی طے شدہ تکنیکی فریم ورک کے اندر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ تعمیری تعاون کے لیے تیار ہے۔

سحرنیوز/ایران: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی یا آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔اس گفتگو میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان سیف گارڈ معاہدے کی صورت میں تعاون کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید عباس عراقچی نے بورڈ آف گورنرز کے بعض اراکین کے غیر تعمیری اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے، جو رافائل گروسی کے حالیہ دورہ تہران کے دوران مسائل کے حل کی کوششوں میں ناکامی کا باعث بنے، تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس طرح کی کارروائیوں کا دوٹوک جواب دینے سے نہیں ہچکچائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی طے شدہ تکنیکی فریم ورک کے اندر ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعمیری تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس گفتگو میں رافائل گروسی نے ایران کے ساتھ متوازن بات چیت کے لیے آئی اے ای اے کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ وہ موجودہ مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے فرائض اور اختیارات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مناسب ماحول پیدا کرنے کے لیے دیگر فریقوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔

ٹیگس