Dec ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • شام کی صورتحال امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے کا حصہ ہے: ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال اس علاقے سے متعلق امریکہ اور اسرائیل کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے اور جو شخص بھی اس سے ہٹ کر سمجھتا ہے وہ غلطی پر ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ڈی ایٹ اجلاس کے موقع پر مصر کے الغد ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خطے کی صورتحال سے متعلق ایران کے مواقف نیز ایران اور مصر کے تعلقات کی وضاحت کی۔

سید عباس عراقچی نے اس انٹرویو میں کہا کہ ایران شام کی حکومت کی دعوت پر اور دہشت گرد گروہوں سے مقابلے کے لئے شام میں موجود تھا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ استقامتی محاذ نے صیہونی حکومت پر شدید اور سخت حملے کئے۔ ہم نے بشار اسد کو بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں مانی۔ ہم نے ادلب میں مخالفین کے اقدامات کے بارے میں انہیں خبردار کیا تھا لیکن شام کی حکومت نے الگ سے فیصلہ کیا۔

سید عباس عراقچی نے ایران اور مصر کے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور مصر کے تعلقات تاریخی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم غزہ پٹی میں جنگ بندی سے متعلق مصر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ٹیگس