Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • حضرت فاطمہ زہرا(س) کی ولادت، یوم خواتین اور یوم مادر مبارک ہو

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایران اور دیگر ملکوں میں یوم مادر اور یوم خواتین منایا جاتا ہے-

سحرنیوز/ایران: ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بی بی دو عالم، زوجہ علی مرتضی، ام الحسنین، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مبارک ولادت باسعادت کی مناسبت سے پورا اسلامی جمہوریہ ایران کل رات سے سجا ہوا ہے اور پورے ملک میں خوشی و جشن منایا جا رہا ہے۔ آپ (س) کی ذات اقدس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر طرف محافل کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، خاص طور سے مقدس شہروں مشہد اور قم اور دیگر شہروں کی سڑکوں اور مقدس و مذہبی مقامات کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور خاندان عصمت و طہارت کے شیدائی اور اہلبیت اطہار (ع) کے تمام چاہنے والے نہایت عقیدت و احترام سے میلاد بی بی دو عالم کی مناسبت سے خوشی و جشن منا رہے ہیں۔

ٹیگس