تہران یونیورسٹی کے محققین نے آئل شیل کے ذخائر سے شیل آئل حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی ڈیزائن کرلی
Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
اس ریسرچ پراجیکٹ میں ایران میں پہلی بار سیمی کوک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا
تہران یونیورسٹی کے ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ کے محققین نے نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے ایکسپلوریشن مینجمنٹ کے ساتھ مشترکہ تحقیق میں آئل شیل کے ذخائر سے شیل آئل نکالنے کی ٹیکنالوجی ڈیزائن کرلی ہے۔
اس ریسرچ پراجیکٹ میں ایران میں پہلی بار سیمی کوک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور لیبارٹری اور نیم صنعتی پیمانے پر آئل شیل کے ذخائر سے شیل آئل تیار کرنے کا طریقہ پیش کیا گیا ہے۔
اس ریسرچ کا مقصد، جسے ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علی شکاری فرد نے ایسٹونیا کی ٹالن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تعاون سے انجام دیا، ایرانی صوبہ لرستان کے علاقے قالی کوہ میں شیل آئل ڈھونڈنا اور اسکی extraction ہے۔