Jan ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • عظیم جرنیل سر زمینوں کے نہیں بلکہ دلوں کے فاتح  ہوتے ہیں: وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عظیم جرنیل سر زمینوں کے نہیں بلکہ وہ دلوں کے فاتح ہوتے ہیں اس لیے ان کی فتوحات ہمیشہ باقی رہتی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعرات کو ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک ایسے وقت میں جب جنگ ہتھیاروں، عدد، بموں اور لاشوں کے ڈھیر پر منحصر ہے وہ " دلوں کے سردار " کے نام سے معروف ہوئے کیونکہ عظیم جرنیل سر زمینوں کے نہیں  بلکہ وہ دلوں کے فاتح  ہوتے ہیں اس لیے ان کی فتوحات ہمیشہ باقی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استقامت کے فخر، قومی سپاہی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عظیم ہیر اور اسلام کے عظیم جرنیل کی شہادت کی برسی کے موقع پر ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ایران کے تحفظ اور جارحیت، دہشت گردی اور غاصبانہ قبضے سے مقابلے کی راہ میں جان دینے والے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہيں ۔

ٹیگس