Jan ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل کی ٹیلی فونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونی غاصبوں کے خلاف فلسطینی عوام کی جائز اور قانونی مزاحمت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی اور مستقل موقف پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہفتہ کوایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ کی تازہ حالات اور جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں سید عباس عراقچی نے گذشتہ 15 مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کے نسل کشی اور گھناؤنے جرائم کے خلاف فلسطینی عوام کی بے مثال مزاحمت پر مبارکباد پیش کی جس کی وجہ سے آخرکار صیہونی حکومت کو ہتھیار ڈالنے اور جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی غاصبوں کے خلاف فلسطینی عوام کی جائز اور قانونی مزاحمت  کی حمایت کے ایران کے اصولی موقف پر زور دیا۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے بھی غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور اس سے متعلقہ سیاسی تبدیلیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی اورغزہ کے عوام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے جرأت مندانہ موقف اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا:"فلسطینی عوام کی مزاحمت اپنے انسانی اور قانونی حقوق کے حصول اور حق خود ارادیت کے لیے ہے اور غاصبانہ قبضے سے آزادی کی جدوجہد پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گی۔"

 

ٹیگس