فلسطینی استقامت کی حمایت پر ایران کی قدردانی؛ حماس کے سیاسی رہنما
Jan ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
حماس کے اعلی رہنما نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت پر ایران اور مزاحمتی گروہوں کی قدردانی کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی گروہوں نے صہیونی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کی۔ ہم اس حمایت اور مدد پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہون نے مزید کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے اپنے سربراہ کو بھی فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں قربان کردیا۔