شام پر جاری قبضے کے خلاف نئی ​​مزاحمت پیدا ہو گی: احمدیان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i441668-شام_پر_جاری_قبضے_کے_خلاف_نئی_مزاحمت_پیدا_ہو_گی_احمدیان
ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان نے ایک فوجی مشق کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا شام پر جاری قبضے کے خلاف نئی ​​مزاحمت پیدا ہو گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • شام پر جاری قبضے کے خلاف نئی ​​مزاحمت پیدا ہو گی: احمدیان

ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان نے ایک فوجی مشق کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا شام پر جاری قبضے کے خلاف نئی ​​مزاحمت پیدا ہو گی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان نے پیشین گوئی کی ہے کہ شام کے عوام دن بدن اپنے ملک کو آزاد کر رہے ہوں گے۔ ایرانی عہدیدار نے غزہ میں اسرائیل کی شکست کو ذلت آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ جنگ میں صیہونی حکومت کا جانی نقصان ماضی کی نسبت کہیں زیادہ رہا اور اسرائیل کوئی فتح حاصل نہیں کرسکا۔

 علی اکبر احمدیان نے شام پر صیہونی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات فتح کے مترادف نہیں ہیں، بلکہ کھلی جارحیت ہیں جن کے خلاف شامی عوام ضرور مزاحمت کریں گے۔