Mar ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کے بورڈ اجلاس میں صیہونی نمائندے کے بے بنیاد الزام کا جواب

ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے مستقل مندوب نے آئی اے ای اے کے بورڈ اجلاس میں صیہونی نمائندے کے ایران مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیسویں صدی کا سب سے بے تکا طنز یہ ہے کہ صیہونی حکومت سیکڑوں کی تعداد میں جوہری وار ہیڈز رکھنے اور مہلک ہتھیاروں کے کسی بھی معاہدے نیز این پی ٹی میں شامل نہ ہونے کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی بات کر رہی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ویانا مین بین الاقوامی اداروں میں ایران کے مستقل مندوب محسن نذیری نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں عام شہریوں کے ہونے والے وحشیانہ قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس علاقے میں انسانی بحران کو انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کا واضح نمونہ قرار دیا۔
انہوں نے تاکید کی ہے کہ سب سے عجیب طنز یہ ہے کہ صیہونی حکومت سیکڑوں کی تعداد میں جوہری وار ہیڈز رکھنے اور مہلک ہتھیاروں کے کسی بھی معاہدے نیز این پی ٹی میں شامل نہ ہونے کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی بات کر رہی ہے۔
آئی اے ای اے کا بورڈ اجلاس پیر کو ویانا میں شروع ہوا ہے جس میں سیف گارڈ اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے دائرے میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ایرانی مستقل مندوب نے صیہونی نمائندے کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات کا منھ توڑ جواب دیا۔

ٹیگس