Apr ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر اور اردن کے بادشاہ کی ٹیلی فونی گفتگو

صدر مسعود پزشکیان نے بدھ کی شام کو اردن کے بادشاہ سے ٹیلی فونی گفتگو کی اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

سحرنیوز/ایران: اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امید ظاہر کی ماہ مبارک رمضان کی برکتوں کے نتیجے میں مسلمانوں میں اتحاد حاصل ہو اور فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم اور بے گناہ عوام پر اسلامی ممالک کی توجہ مرکوز ہوسکے۔ انہوں نے غزہ پر صیہونیوں کے وحشیانہ مظالم کے دوبارہ شروع ہونے، تل ابیب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ والوں کو جبری طور پر کوچ کرانے کے ناپاک عزائم کی مذمت کی اور کہا کہ ایران اور اردن کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو کا تسلسل، تہران اور امان کے موقف کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے بالخصوص فلسطین کے معاملے میں۔
صدر پزشکیان نے زور دیکر کہا کہ تہران، امان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہر طرح کی کوشش کرے گا۔
اردن کے بادشاہ عبداللہ بن حسین نے بھی ایران اور اردن کے درمیان تعلقات میں فروغ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وزیر خارجہ کو تہران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے ضروری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے علاقے کے حالات کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان خطروں سے نمٹنے کے لیے جلد از جلد صدر ایران کے ساتھ ملاقات ممکن ہوسکے۔

ٹیگس